۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
روز قدس

حوزہ / یوم القدس ایک عالمی دن ہے؛ یہ دن صرف قدس کے لیے مخصوص نہیں ہے، یہ مظلوموں کے لیے مستکبرین کا مقابلہ کرنے کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم قدس ان اہم ترین دنوں میں سے ایک ہے جس کے بارے میں مراجع عظام، علمائے کرام اور حوزہ کے عمائدین نے بہت سے احکامات اور تاکیدات بیان کی ہیں۔ یہاں ہم قدس کے بارے میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بیان شدہ چند نکات کو قارئین کے استفادہ کے لئے پیش کر رہے ہیں:

حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ:

یوم قدس اسلام کا دن ہے۔

یوم قدس اسلام کی حیات کا دن ہے۔

یوم القدس ایک ایسا دن ہے (جو یہ یاد دلاتا ہے کہ) اسلام کو زندہ کرنا ضروری ہے۔

یوم القدس وہ دن ہے جب مظلوم قوموں کی تقدیر کا تعین ہونا چاہیے۔

یوم القدس ایک عالمی دن ہے؛ یہ دن صرف قدس کے لیے مخصوص نہیں ہے، یہ مظلوموں کے لیے مستکبرین کا مقابلہ کرنے کا دن ہے۔

یوم القدس جو لیلۃ القدر سے متصل ہے، اسے مسلمانوں میں دوبارہ زندہ کرنے اور ان کی بیداری اور ہوشیاری کا ذریعہ بننے کی ضرورت ہے۔

دنیا کے مسلمانوں کو یوم قدس کو تمام مسلمانوں بلکہ تمام دنیا کے مظلوموں کا بھی دن سمجھنا چاہیے۔

یوم القدس جو کہ خدائے بزرگ و برتر کے مہینہ کے آخری ایام میں ہے، اس بات کا مستحق ہے کہ دنیا کے تمام مسلمان بڑے شیطانوں اور طاغوتی سپر پاورز کی غلامی سے آزاد ہو کر خدای لایزال کی طاقت میں شامل ہو جائیں۔

ماخذ: کلمات قصار، صفحہ 147 و 148

تبصرہ ارسال

You are replying to: .